| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس سے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ مجھے نصیحت فرمایئے ۱؎ تو فرمایا کام تدبیر سے اختیارکرو ۲؎ پھر اگر اس کے انجام میں بھلائی دیکھو تو کر گزرو اور اگر گمراہمی کا خوف کرو تو باز رہو ۳؎(شرح سنہ)
شرح
۱؎ کہ جب میں کسی کام میں حیران ہوجاؤں تو کیا کروں جیساکہ جواب سے ظاہر ہے۔حضرات صحابہ ہر دینی و دنیاوی کام میں حضور انور سے مشورہ لیا کرتے تھے۔ ۲؎ تدبیر بنا ہے دبر سے بمعنی پیچھے یا انجام،تدبیر کے معنی ہیں انجام سوچنا یعنی جو کام کرنا ہو پہلے اس کا انجام سوچو پھر کام شروع کرو۔ ۳؎ یعنی اگر تم کو کسی کام کے انجام میں دینی یا دنیاوی خرابی نظر آئے تو کام شروع ہی نہ کرو اور اگر شروع کرچکے ہو تو باز رہ جاؤ اسے پورا نہ کرو۔