روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم نے ایک شخص کو چوری کرتے دیکھا تو اس سے فرمایا تونے چوری کی ۱؎ وہ بولا ہرگز نہیں اس کی قسم جس کے سواء کوئی معبود نہیں تو حضرت عیسیٰ نے فرمایا میں اللہ پر ایمان لایا اور میں نےاپنے کو جھٹلایا۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ یہ فرمان یا تو خبر کے لئے ہے یا پوچھنے کے لئے یعنی کیا تونے چوری کی۔ ۲؎ یعنی اس قسم کی وجہ سے تجھے سچا سمجھتا ہوں کہ مؤمن بندہ اللہ کی جھوٹی قسم نہیں کھاسکتا اس کے دل میں اللہ کے نام کی تعظیم ہوتی ہے اپنے متعلق غلط فہمی کا خیال کرلیتا ہوں کہ میری آنکھوں نے دیکھنے میں غلطی کی،یہ ہے شان نبوت کہ وہ حتی الامکان دوسرے پر اعتماد فرماتے ہیں۔