۱؎ آپ عدوی ہیں،عشرہ مبشرہ سے ہیں،بڑے پرانے مسلمان ہیں،حضرت عمر کی بہن فاطمہ بنت خطاب آپ کی زوجہ ہیں،حضرت عمر آپ ہی سے قرآن مجید سن کر اسلام لائے،آپ کا انتقال مقام عقیق میں ہوا اور مدینہ منورہ کے قبرستان بقیع میں دفن کیے گئے، ۵۱ھ اکیاون میں وفات ہوئی،ستر سال سے کچھ زیادہ عمر پائی،آپ سواء غزوہ بدر کے تمام غزوات میں شریک ہوئے،غزوہ بدر میں آپ حضرت طلحہ کے ساتھ قریشی قافلہ کی تلاش میں بھیجے گئے تھے،آپ کو حضور نے بدر کی غنیمت سے حصہ دیا۔(اکمال،مرقات)
۲؎ یعنی سود خواری بدترین گناہ ہے جیسے ماں کے ساتھ کعبہ معظمہ میں زنا کرنا۔(حدیث)سود خوار کو اللہ رسول سے جنگ کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے یہ تو مالی سود کا حال ہے مسلمان کی آبرو،چونکہ مال سے زیادہ عزیز اور قیمتی ہے اس لیے مسلمان کی آبرو ریزی اسے ذلیل کرنا بدترین سود قرار دیا گیا۔دیکھو مسلمان عفیفہ عورت کو تہمت لگانے پر اسی۸۰ کوڑے اور ہمیشہ کے لیے مردود الشہادۃ ہونے کی سزا مقرر ہے،کیوں؟اس لیے کہ اس نے مسلمان پاک دامن بے قصور کی عزت پر ہاتھ ڈالا لہذا یہ فرمان بالکل درست ہے۔ناحق کی قید اس لیے ہے کہ حق آبرو ریزی جائز بلکہ کبھی ضروری ہوتی ہے جیسے غیبت اکثر حرام ہے مگر کبھی مباح بلکہ کبھی واجب ہے۔