Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
870 - 975
حدیث نمبر 870
روایت ہے حضرت ابوبکر صدیق سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ لعنتی ہے وہ جو کسی مسلمان کو نقصان پہنچائے یا اسے فریب دے ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے ۲؎
شرح
۱؎ یہاں ضرر سے مراد ہے ظاہر ظہور نقصان پہنچانا  اور مکر سے مراد ہے خفیہ سازش کرکے نقصان دینا جیساکہ آج کل عام رواج ہے۔

۲؎  اس حدیث کے غریب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک راوی ابو مسلمہ کندی ہے جو فرقد سنجی سے راوی ہے  ابو سلمہ کی فرقد سے ملاقات ثابت نہیں ابو سلمہ کو یحیی ابن معین نے متقی اور ثقہ کہا دوسروں نے اسے ضعیف کہا۔(مرقات)
Flag Counter