Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
868 - 975
حدیث نمبر 868
روایت ہے ان ہی سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا آپس کے فساد سے بچو ۱؎ کیونکہ یہ مونڈ دینے والی چیز ہے ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ ذات بین کے معنی آپس والی چیز،سوء کے معنی برائی یعنی آپس والی چیز کی برائی سے بچو نہ تو تم خود آپس میں رنجش رکھو نہ دو شخصوں میں رنجش ڈالو غیبت وغیرہ کرکے کہ یہ بدترین جرم ہے بلکہ بہت سے جرموں کی جڑ ہے۔

۲؎  اس کی شرح ابھی ہوچکی کہ یا تو اس مجرم کی نیکیاں برباد ہوجانے کا سبب ہے یا جس مظلوم کے ساتھ یہ برتاوا کیا گیا اس کے گناہ معاف ہوجانے کا سبب،اس کے نامہ اعمال کو گناہوں سے ایسا صاف کردیتی ہے جیسے استرہ سر کو۔
Flag Counter