Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
86 - 975
حدیث نمبر 86
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک غلام کو خریدنے کا ارادہ کیا اس کے سامنے چھوہارے ڈالے اس نے کھائے تو بہت کھائے تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہت کھانا نحوست ہے اور اس کی واپسی کا حکم دیا ۱؎(بیہقی  شعب الایمان)
شرح
۱؎  یعنی بہت کھانا کفار کی علامت ہے،فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مؤمن میں کفر کی علامت ہونا نحوست ہے لہذا اسے واپس کردو۔اس سے معلوم ہوا کہ غلام کا بہت کھانا عیب ہے جس کی وجہ سے اسے واپس کیا جاسکتا ہے۔
Flag Counter