Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
854 - 975
حدیث نمبر 854
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جنت میں یاقوت کے کچھ ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالا خانہ ہیں ۱؎  ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارہ چمکتا ہے،صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ و سلم)ان میں کون رہے گا فرمایا اللہ کی راہ میں محبت کرنے والے ۲؎  اللہ کی راہ میں مل بیٹھنے والے،اللہ کی راہ میں ملاقاتیں کرنے والے۳؎ یہ تینوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔
شرح
۱؎  سبحان اللہ! ستون یاقوت کے اور بالا خانے زبرجد کے بہت ہی شاندار ہوئے۔غرف جمع ہے غرفہ کی بمعنی بالاخانہ کھڑکی کو غرفہ کہنا مجازًا ہے کہ اکثر وہ بھی بالاخانہ میں ہوتی ہے۔

۲؎  یہ جگہ تو صرف محبت فی سبیل اللہ کی جزا ہے اس محبت فی سبیل اللہ سے جو اچھے نتیجے نکلتے ہیں ان کے ثواب علیٰحدہ ہیں۔

۳؎  یعنی ان تینوں کاموں میں سے ایک کام کرنے والے یا تینوں کام کرنے والے۔
Flag Counter