| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کوئی بندہ کسی بندے سے اللہ کے لیے نہیں محبت کرتا مگر وہ اپنے رب عزوجل کا احترام کرتا ہے ۱؎(احمد)
شرح
۱؎ سبحان اللہ! بہت ایمان افروز فرمان ہے اللہ تعالٰی کے مقبولوں سے محبت ان کی تعظیم رضا الٰہی کے لیے ہو تو وہ رب تعالٰی کی تعظیم و احترام ہے براہ راست اللہ تعالٰی سے محبت بہت مشکل ہے،اس کریم سے محبت کرنا ہو تو اس کے مقبولوں سے محبت کرو جیسے براہ راست اللہ تعالٰی کو سجدہ ناممکن ہے اللہ کو سجدہ کرنا ہو تو کعبہ معظمہ کی طرف کرو یہ حضرات محبت الٰہی کا کعبہ ہیں۔اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ نے فرمایا حی وباقی جس کی کرتا ہے ثناء مرتے دم تک اس کی مدحت کیجئے جس کا حسن اللہ کو بھی بھا گیا اس پیارے سے محبت کیجئے