| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت مقدام ابن معدیکرب سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے خبر دیدے کہ وہ اسی سے محبت کرتا ہے ۱؎(ابوداؤد،ترمذی)
شرح
۱؎ یہ خبر دینا خوشامد کے لیے یا جھوٹ بولنے کے طریقہ سے نہ ہو بلکہ اس حدیث پر عمل کرنے کے لیے ہو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ان شاءاللہ اسے بھی اس سے محبت ہوجاوے گی اور پھر یہ دو طرفہ محبت بہت پختہ ہوگی یا وہ اس کے لیے دعا کرے گایہ عمل بہت ہی مجرب ہے۔محبت کی خبر دینے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ جب کہ اخلاص سے ہو اور محض اللہ کے لیے ہو دنیاوی لالچ سے نہ ہو۔