Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
843 - 975
حدیث نمبر 843
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جب مسلمان اپنے مسلمان بھائی کی بیمار پرسی یا ملاقات کرتا ہے ۱؎  تو رب تعالٰی فرماتا ہے کہ تو اچھا تیرا چلنا اچھا اور تو نے جنت میں منزل یعنی گھر بنالیا ۲؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎  ظاہر یہ ہے کہ اوزارہ بھی حضور کا فرمان عالی ہے یعنی اس سے بیماری میں ملاقات کرے یا تندرستی میں ملے دونوں کا درجہ یہی ہے،عیادت اور زیارت میں یہ ہی فرق ہے اور ہوسکتا ہے کہ راوی کو شک ہوا کہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم نے عاد فرمایا یا زار مگر پہلی بات قوی ہے۔

۲؎  جنت کی بعض زمین سفیدہ بھی ہے جس میں مؤمنوں کے اعمال کے بعد باغ یا مکانات تیار ہوتے ہیں اور بعض زمین میں تمام چیزیں پہلے ہی موجود ہیں جہاں کسی جنت میں گھر بنانے یا مکان بنانے کا ذکر ہوتا ہے وہاں اس زمین میں بنانا مراد ہوتا ہے۔
Flag Counter