Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
829 - 975
حدیث نمبر 829
روایت ہے حضرت عقبہ ابن عامر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ پہلے دو جھگڑے والے قیامت کے دن دو پڑوسی ہوں گے ۱؎ (احمد)
شرح
۱؎ یعنی قیامت کے دن سب سے پہلے پڑوسیوں کے جھگڑے چکائے جائیں گے پہلے ان کے فیصلے ہوں گے پھر دوسروں کے یہ اولیت اضافی ہے حقیقی نہیں،یعنی دوسرے جھگڑوں کے مقابلہ میں پڑوسیوں کے جھگڑے پہلے بارگاہِ الٰہی میں پیش ہوں گے۔خیال رہے کہ عبادات میں پہلے حساب نماز کا ہوگا،معاملات میں پہلے حساب خون ناحق کا ہوگا،اداءحقوق میں پہلے حساب پڑوسیوں کا ہوگا۔
Flag Counter