Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
830 - 975
حدیث نمبر 830
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں اپنے سختی دل کی شکایت کی فرمایا یتیم کے سر پر ہاتھ پھیرو اور مسکین کو کھانا کھلاؤ ۱؎(احمد)
شرح
۱؎  سبحان اللہ! عجیب علاج ہے یتیموں مسکینوں پر مہربانی اللہ تعالٰی کی رحمت کا ذریعہ ہے اور اللہ کی رحمت سے دل نرم ہوتا ہے،رب فرماتاہے:"اَوْ اِطْعٰمٌ فِیۡ یَوْمٍ ذِیۡ مَسْغَبَۃٍ یَّتِیۡمًا ذَا مَقْرَبَۃٍ اَوْ مِسْکِیۡنًا ذَا مَتْرَبَۃٍ"۔نرمی قلب اللہ کی بڑی رحمت ہے علاج بالضد ہوتا ہے تکبر کا علاج تواضع سے،بخل کا علاج سخاوت سے ہوتا ہے ایسے ہی سختی دل کا علاج غریبوں یتیموں پر رحم سے ہے۔
Flag Counter