| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو کسی غمگین کی مدد کرے اس کے لیے اللہ تعالٰی تہتر بخششیں لکھتا ہے ۱؎ جن میں سے ایک تو اس کے لیے تمام کاموں کی درستی ہے اور بہترین مغفرتیں اس کے قیامت کے دن درجے ہیں ۲؎
شرح
۱؎ ملھوف کے معنی ہیں غمگین،حیران پریشان،اس میں پانچ حروف ہیں پہلے دو حرف میم اور لام ہیں جن کے عدد ہیں ستر۷۰ اس کے بعد تین حرف ہیں ہ و ف،پہلے دو حرفوں کے عدد اور آخری تین حرفوں کی شمار کل ۷۳ہوئی ا س حساب سے اسے تہتر رحمتیں عطا ہوتی ہیں۔ ۲؎ سبحان اللہ! جب ایک مغفرت سے سارے گناہ معاف ہوگئے تو باقی بہتر مغفرتوں سے کیسی بنے گی رب تعالٰی نصیب فرمادے۔