Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
803 - 975
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مسلمانوں میں بہترین گھر وہ گھر ہے جس میں یتیم ہو جس سے اچھا سلوک کیا جاتا ہو ۱؎  اور مسلمانوں میں بدترین گھر وہ گھر ہے جس میں یتیم ہو جس سے برا سلوک کیا جاتا ہو ۲؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یتیم سے سلوک کی بہت صورتیں ہیں: اس کی پرورش،اس کے کھانے پینے کا انتظام،اس کی تعلیم و تربیت، اسے دین دار نمازی بنانا سب ہی اس میں داخل ہے۔غرضکہ جو سلوک اپنے بچے سے کیا جاتا ہے وہ یتیم سے کیا جاوے یہ کلمہ بہت ہی جامع ہے۔

۲؎  برے سلوک میں مذکورہ چیزوں کی مقابل تمام چیزیں داخل ہیں،یتیم بچہ کو تعلیم تربیت کے لیے طمانچہ وغیرہ مارنا ظلم نہیں بلکہ اس کی اصلاح ہے۔
Flag Counter