| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمرو سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ رحم کرنے والوں پر رحمن رحم کرتا ہے ۱؎ تم ان پر رحم کر و جو زمین میں ہیں تم پر وہ رحم کرے گا جو آسمان میں ہے ۲؎(ابوداؤد،ترمذی)
شرح
۱؎ کیونکہ رحم وکرم والے بندے اللہ تعالی کی صفت و رحمت کے مظہر ہیں اللہ کے اخلاق سے موصوف ہیں، رحمت سے مراد عام رحمت ہے۔ ۲؎ یعنی تم اللہ کی زمینی مخلوق پر رحم کرو انسانوں پر جانوروں پر تم پر وہ رحم کرے گا جس کی رحمت خاصہ جس کی سلطنت آسمانوں میں بھی ہے یعنی رب تعالٰی یا اس سے مراد فرشتے ہیں یعنی فرشتے تمہاری حفاظت کریں گے تمہا رے لیے دعاءمغفرت کریں گے۔(مرقات)