Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
798 - 975
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 798
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے سچے اور سچے کیے ہوئے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ رحمت نہیں نکالی گئی مگر بدبخت سے ۱؎(احمد،ترمذی)
شرح
۱؎ یہاں بھی رحمت میں بڑی گنجائش ہے اپنے پر رحم کرنا کہ گناہوں سے بچنا مسلمانوں پر رحم کرنا بلکہ کفار پر رحم کرنا کہ انہیں دعوتِ اسلام دینا بلکہ جانوروں پر رحم کرنا کہ ان کے دانہ پانی کا خیال رکھنا۔مقصد یہ ہے کہ بدبخت کی علامت یہ ہے کہ اس کا دل سخت ہوتا ہے اسے کسی پر رحم نہیں آتا لہذا نیک بخت کی علامت یہ ہے کہ وہ نرم دل ہوتا ہے سب پر رحم کرتا ہے۔
Flag Counter