Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
785 - 975
حدیث نمبر 785
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا مسلمان مسلمان کے لیے دیوار کی طرح ہے کہ اسکا بعض سے بعض مضبوط ہوتا ہے ۱؎ اور اپنی انگلیوں کو گتھا دیا ۲؎
شرح
۱؎ یعنی مؤمنوں کے دنیاوی اور دینی کام ایک دوسرے سے مل جل کر مکمل ہوتے جیسے مکان کی دیوار میں ایک دوسرے سے مل کر مکان مکمل کرتی ہے۔

۲؎  اس طرح کہ ایک ہاتھ شریف کی انگلیاں دوسرے ہاتھ میں داخل کردیں یعنی گتھا دیں یہ سمجھانے کے لیے کہ جیسے یہ انگلیاں ایک دوسرے میں داخل ہوگئیں ایسے ہی مسلمان ایک دوسرے میں گتھے ہوئے ہیں کہ یہ کبھی بے تعلق نہیں ہوسکتے گتھانے والے یا حضرت ابو موسیٰ اشعری ہیں یا حضور صلی اللہ علیہ و سلم یہ مثال یہ بتانے کے لیے ہے کہ مسلمانوں کے بعض کے بعض پر حقوق ہیں۔
Flag Counter