Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
784 - 975
حدیث نمبر 784
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ مسلمان ایک شخص کی طرح ہیں اگر اس کی آنکھ دکھے تو سارا جسم بیمار ہوجاوے اور اگر اس کا سر درد کرے تو سارا جسم بیمار ہوجاوے  ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یعنی قوم مسلم گویا ایک جسم ہے،افراد مسلم گویا اس جسم کے اعضاء،ایمان مسلم گویا اس جسم کی جان ہے۔حرارت و غیرت ایمانی کو گویا ایمان سے تعلق ہے اس تعلق کا نتیجہ ہوتا ہے کہ ایک مسلمان کی تکلیف سارے افراد کی تکلیف ہے۔خیال رہے کہ غدار مسلمانوں کو قوم سے نکالنا ایسا ہے جیسے گلے سڑے عضو کو جسم سے کاٹ دینا تاکہ اس کا فساد دوسرے اعضاء میں نہ پہنچے۔
Flag Counter