Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
782 - 975
حدیث نمبر 782
روایت ہے حضرت سہل ابن سعد سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ میں اور یتیم کا پالنے والا ۱؎ خواہ اپنا ہو یا غیر کا ۲؎  جنت میں اسی طرح ہوں گے اور کلمہ کی اوربیچ کی انگلی سے اشارہ کیا ان کے درمیان کچھ کشادگی فرمائی ۳؎(بخاری)
شرح
۱؎ یتیم وہ نابالغ انسان ہے جس کا والد فوت ہوچکا ہو خواہ لڑکا ہو یا لڑکی لفظ یتیم ان دونوں کو شامل ہے۔ (مرقات)جانوروں میں یتیم وہ چھوٹا بچہ جس کی ماں مرگئی ہو اور موتی وہ یتیم کہلاتا ہے جو اپنی سیپ میں اکیلا ہو یہاں انسان یتیم مراد ہے لڑکا یا لڑکی۔

۲؎  یعنی وہ یتیم خواہ اپنا پوتا نواسا بھتیجا بھانجا ہو یا کوئی غیر کا بچہ جس سے یہ رشتہ داریاں نہ ہوں۔

۳؎  یعنی جیسے ان دونوں انگلیوں میں کوئی فاصلہ نہیں ایسے ہی قیامت میں مجھ میں اور اس میں کوئی فاصلہ اور دوری نہ ہوگی اس کو مجھ سے بہت ہی قرب نصیب ہوگا۔
Flag Counter