Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
780 - 975
حدیث نمبر 780
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو دو لڑکیوں کو پائے حتی کہ وہ جوان ہو جاویں تو میں اور وہ قیامت کے دن ایسے آئیں گے اور اپنی انگلیوں کو ملایا ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی خوش دلی سے دو لڑکیوں کو پال دینا خواہ اپنی بیٹیاں ہوں یا بہنیں ہو یا یتیمہ بچیاں قیامت میں مجھ سے قرب کا ذریعہ ہے اور جسے اس دن حضور کا قرب نصیب ہوجاوے اسے سب کچھ مل جاوے۔شعر

گر محمد کا ساتھ ہوجائے	پھر تو سمجھو نجات ہوجائے
Flag Counter