| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ ایک بدوی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا بولا کیا آپ لوگ بچوں کو چومتے ہیں ہم تو نہیں چومتے تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کیا میں تیرے لیے اس کا مالک ہوں کہ اللہ نے تیرے دل سے رحم نکال لیا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی تم لوگوں کا اپنے بچوں کو نہ چومنا اس لیے ہے کہ رب تعالٰی نے تمہارے دلوں سے رحم وکرم نکال دیا ہے ،جن کے دلوں سے اللہ رحم نکال دے اس کے دل میں ہم رحمت و کرم کس طرح ڈالیں ہم تو اللہ کی رحمتوں کے دروازہ ہیں۔