Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
777 - 975
باب الشفقۃ و الرحمۃ علی الخلق

مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان  ۱؎
الفصل الاول

پہلی فصل
۱؎  شفقت بنا ہے شفق سے بمعنی ڈر و خوف،پھر اصطلاح میں شفقت اس مہربانی کو کہتے ہیں جو ڈر کے ساتھ ہو یعنی کسی پر مہربانی کرنا اس ڈر سے کہ ان پر مہربانی نہ کرنا اللہ تعالیٰ کے ناراضی کا باعث ہے۔رحمت کسی پر بلا استحقاق مہربانی کرنا، رحمت دو قسم کی ہوتی ہے: رحمت عامہ اور رحمت خاصہ یہاں دونوں رحمتیں مراد ہیں۔
حدیث نمبر 777
روایت ہے حضرت جریر ابن عبداللہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اللہ اس پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا ۱؎(مسلم، بخاری)
شرح
۱؎  یہ فرمان عالی یا بطور بد دعا ہے یا بطور خبر یعنی خدا اس پر رحم نہ کرے یا رحم نہ کرے گا،لوگوں پر رحمت اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے۔
Flag Counter