| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت سعید ابن العاص سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا حق ایسا ہے جیسے باپ کا حق اولاد پر ۲؎ ان پانچ حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا۔
شرح
۱؎ آپ حضرت عمرو ابن عاص کے بھائی ہیں،ہجرت کے سال پیدا ہوئے،قریش کے سرداروں میں سے تھے،حضرت عثمان غنی کے زمانہ میں قرآن مجید جمع کرنے والوں میں آپ بھی تھے،حضرت عثمان نے آپ کو کوفہ کا حاکم مقرر فرمایا تھا،طبرستان کے فاتح آپ ہی ہیں، ۵۹ انسٹھ میں وفات ہوئی،ایک سعید ابن عاص ابن امیہ بھی ہیں وہ یہاں مراد نہیں۔ ۲؎ یعنی بڑے بھائی کا حق اس قسم کا ہے جس قسم کا حق باپ کا اپنی اولاد پر ہے،یہاں تشبیہ نوعیت میں ہے مقدار حق مراد نہیں۔