Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
771 - 975
حدیث نمبر 771
روایت ہے حضرت ابو امامہ سے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ  ماں باپ کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے فرمایا وہ دونوں تیری جنت اور آگ ہیں ۱؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی تیرے ماں باپ تیرے لیے جنت دوزخ میں داخلہ کا سبب ہیں کہ انہیں خوش رکھ کر تو جنتی بنے گا انہیں ناراض کرکے دوزخی،یہ فرمان عالی وعدہ وعید دونوں کا مجموعہ ہے اگرچہ یہاں خطاب بظاہر خاص ہے مگر حکم تا قیامت عام ہے۔
Flag Counter