Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
770 - 975
حدیث نمبر 770
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ میرے پاس بیوی تھی جس سے میں محبت کرتا تھا اور حضرت عمر اسے ناپسند کرتے تھے انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اسے طلاق دے دو ۱؎  میں نے انکار کیا تو حضرت عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس واقعہ کا حضور سے ذکر کیا تو مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا اسے طلاق دے دو ۲؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ شاید اس بی بی میں کوئی دینی خرابی ہوگی محض دنیاوی وجہ پر طلاق کا حکم نہ دیا ہوگا۔

۲؎  ظاہر یہ ہے کہ یہ امرو جوب کا ہے اور حضرت عبداللہ ابن عمر پر اس حکم کی بنا پر طلاق دینا واجب ہوگیا۔مرقات نے فرمایا کہ امر استحباب کے لیے ہے یعنی بہتر یہ ہے کہ طلاق دے دو تاکہ تمہارے والد تم پر ناراض نہ ہوں۔
Flag Counter