۱؎ منان بنا ہے من سے من کے چند معنی ہیں: کسی پر منت رکھنا یعنی کچھ دے کر اسے طعنے دینا،ایذا رسانی کرنا،رب تعالٰی فرماتاہے:"لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰی"کانٹا ختم کرنا،رب تعالٰی فرماتا ہے:"اِنَّ لَکَ لَاَجْرًا غَیۡرَ مَمْنُوۡنٍ"خواہ قطع رحمی ہو یا قطع طریق یعنی ڈکیتی یہاں سارے معنی بن سکتے ہیں۔(لمعات،مرقات)عاق ماں باپ کا نافرمان،مدمن خمر وہ جو شراب خوری کا عادی ہو اس سے توبہ نہ کرے یعنی یہ لوگ اولًا جنت میں جانے کے مستحق نہ ہوں گے۔خیال رہے کہ گناہ صغیرہ ہمیشہ کرنے سے کبیرہ بن جاتا ہے شراب خواری خود ہی سخت جرم ہے پھر اس پر ہمیشگی ڈبل جرم۔