Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
753 - 975
حدیث نمبر 753
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ رشتہ جوڑنے والا وہ نہیں جو یہ بدلہ چکائے لیکن جوڑنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑ دے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی جو شخص اپنے عزیزوں سے سلوک کرے مگر بدلہ میں کہ وہ کچھ کریں تو اس کی عوض یہ بھی کرے وہ ناقص ہے،کامل رشتے جوڑنے والا وہ ہے جو اپنے عزیزوں کی برائی کا بدلہ بھلائی سے کرے کہ وہ اس پر زیادتی کریں تو یہ سلوک کرے،اس کی تفسیر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا عمل شریف ہے۔یوسف علیہ السلام نے بھائیوں کے ظلم سہہ کر ان کی پرورش فرمائی،رب تعالٰی فرماتاہے:"اِدْفَعْ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ"۔غرضیکہ یہ حدیث کمال اخلاق کی تعلیم دے رہی ہے۔
Flag Counter