Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
75 - 975
حدیث نمبر 75
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس تبوک میں ۱؎  پنیر لایا گیا تو آپ نے چھری منگائی پھر بسم اللہ پڑھی اور کاٹا ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎  مدینہ منورہ سے خیبر قریبًا ایک سو ساٹھ میل ہے،خیبر سے تبوک پانچ سو میل،یہ شام کے ملک میں واقعہ ہے۔یہ فقیر تبوک کے اوپر سے ہوائی جہاز سے اڑتا ہواگزرا ہے،خیبر میں حاضری دی ہے،اب بھی تبوک آباد ہے۔غزوہ تبوک مشہور غزوہ ہے،اس میں یہ واقعہ پیش آیا۔تبوک منصرف بھی پڑھا جاتا ہےغیرمنصرف بھی۔ (مرقات)

۲؎   پنیر کے ٹکڑے اب بھی چھری سے کاٹ کر کھائے جاتے ہیں یہ دہی کی طرح ڈھیلا نہیں ہوتا یعنی حضور انور نے چھری سے کاٹا اور کھایا۔
Flag Counter