Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
74 - 975
حدیث نمبر 74
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس پرانے چھوہارے لائے گئے تو آپ انہیں کریدتے تھے اور اس سے کیڑے نکالتے تھے ۱؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ سوکھے اور گھنے ہوئے چھواروں میں کیڑے پڑجاتے ہیں اگر وہ نہ نکالے جائیں تو حلال ہیں اور جب نکال دیئے جائیں تو حرام پھر ان کا حکم مکھی کا سا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اگر پھل میں کیڑے پڑ جائیں تو پھل حرام نہیں ہوتا،اکثر گولر میں کیڑے بھنگے کی شکل کے پڑ جاتے ہیں۔(اشعہ)
Flag Counter