| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عیاض ابن حمار مجاشعی سے ۱؎ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اللہ نے مجھے وحی فرمائی کہ انکسار کرو حتی کہ انکساری کرو حتی کہ کوئی کسی پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر ظلم کرے ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎ آپ صحابی ہیں،بصری ہیں،حضور انور کو بڑے پیارے تھے،خواجہ حسن بصری وغیرہم نے آپ سے احادیث کی روایت کی۔ ۲؎ اس حدیث میں حتی بمعنی کے ہے یعنی عجز و انکسار اختیارکرو تاکہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر تکبر نہ کرے نہ مال میں نہ نسب و خاندان میں نہ عزت یا جتھہ میں اور کوئی مسلمان کسی بندے پر ظلم نہ کرے نہ مؤمن پر نہ کافر پر ظلم سب پر حرام ہے مگر کبر و فخر مسلمان پر حرام ہے کفار پر فخر کرنا عبادت ہے کہ یہ نعمت ایمان کا شکر ہے۔