Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
726 - 975
حدیث نمبر 726
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں آیا بولا اے خلقت سے بہتر تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا یہ ابراہیم ہیں ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی لفظ خیر البریہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر سجتا ہے کہ وہ اللہ کے خلیل بھی ہیں اور حضرات انبیاء علیہم السلام کے والد بھی،کعبہ بنانے والے بھی،مکہ بسانے والے بھی،میری اصل بھی۔حضور انور کا یہ فرمان عالی تواضعًا ہیں ورنہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہمیشہ کے لیے خیر البریہ ہیں،حضرت خلیل اپنے زمانہ میں خیر البریہ تھے لہذا یہ حدیث ان احادیث کے خلاف نہیں انا سید ولد ادم ادم ومن سواہ تحت لوائی وغیرہ کہ ان احادیث میں واقعہ کا ذکر ہے اور یہاں تواضع و انکسار کا اظہار جیسے کوئی بڑا آدمی اپنے سے ماتحت کا احترام کرے اورکرائے۔
Flag Counter