Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
724 - 975
حدیث نمبر 724
روایت ہے ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے شریف بیٹے شریف کے بیٹے شریف کے بیٹے شریف کے حضرت  یوسف بیٹے یعقوب کے وہ بیٹے اسحاق کے وہ بیٹے ابراہیم کے ۱؎ (بخاری)
شرح
۱؎ یعنی حضرت یوسف علیہ السلام میں حسبی شرافت تو یہ ہے کہ وہ خودکریم یعنی بنی اور تقویٰ و طہارت کے معلم ہیں۔نسبی شرافت یہ ہے کہ وہ تین پشت میں نبی زادے ہیں۔خیال رہے کہ پہلا الکریم الف سے پڑھا جاوے گا باقی دو بغیر الف،یوں ہی نبیوں میں ابن بغیر الف پڑھے جاویں گے کہ جب ابن دو صفتوں کے درمیان آوے تو بغیر الف پڑھا جاتا ہے۔(اشعہ،مرقات)
Flag Counter