Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
720 - 975
حدیث نمبر 720
روایت ہے حضرت عوف ابن مالک اشجعی سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں غزوہ تبوک میں حاضر ہوا آپ چمڑے کے خیمے میں تھے میں نے سلام کیا آپ نے مجھے جواب دیا اور فرمایا اندر آجاؤ میں نے کہا پورا یا رسول اللہ نے فرمایا تم پورے ہی آجاؤ ۲؎ میں حاضر ہوگیا عثمان ابن عاتکہ فرماتے ہیں۳؎  کہ انہوں نے خیمہ کے چھوٹے ہونے کی وجہ سے عرض کیا کہ کیا پورا آجاؤں۔(ابوداؤد)
شرح
۱؎ صحابی ہیں،غزوہ خیبر میں حاضر ہوئے،فتح مکہ کے دن قبیلہ اشجع کا جھنڈا آپ کے ہاتھ تھا،شام میں رہے،    ۷۳؁  تہتر میں وفات پائی۔

۲؎  سبحان اللہ! کیسا پیارا کلام ہے۔مقصد یہ ہے کہ خیمہ چھوٹا ہے اس میں گنجائش ہے نہیں میں کل پورا کا پورا آجاؤں یا میرا کچھ حصہ آئے ظاہر معنی مراد ہیں۔

۳؎  یہ عثمان تابعی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات کے وقت آپ کل آٹھ سال سات ماہ کے تھے۔
Flag Counter