Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
716 - 975
حدیث نمبر 716
روایت ہے حضرت انس سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے سواری مانگی تو فرمایا کہ ہم تم کو اونٹنی کے بچہ پر سوار کریں گے ۱؎ وہ بولا میں اونٹنی کے بچہ کا کیا کروں گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اونٹ کو اونٹنی ہی جنتی ہے ۲؎(ترمذی، ابوداؤد)
شرح
۱؎ اصطلاح میں اونٹنی کا بچہ چھوٹے اونٹ کو کہتے ہیں جو سواری کے لائق نہ ہو۔یہ ہوئی خوش طبعی وہ صاحب بھی یہ ہی سمجھے کہ حضور انور مجھے چھوٹا سا اونٹنی کا بچہ عطا فرمائیں گے اس پر انہوں نے وہ عرض و معروض کی جو آگے آرہی ہے۔

۲؎ یعنی اونٹ بڑا ہوکر بھی اونٹنی کا ہی بچہ رہتا ہےکسی اور جانور کا بچہ نہیں بن جاتا۔معلوم ہوا کہ خوش طبعی میں کسی لفظ کے بعید معنی مراد لینا جائز ہے۔
Flag Counter