Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
715 - 975
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر 715
روایت ہے ابوہریرہ سے فرماتے ہیں صحابہ نے عرض کیا یارسول اللہ آپ ہم سے خوش طبعی فرماتے ہیں ۱؎ فرمایا ہم نہیں کہتے مگر سچی بات ۲؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی آقا حضور دونوں جہاں کے والی ہیں ہم لوگ نوکر چاکر حضور کے خدام ہیں،ہم جیسوں سے حضور انور کا خوش طبعی فرمانا حیرت در حیرت ہے یا مطلب یہ ہے کہ وہ حضرت خوش طبعی کو ناجائز سمجھتے تھے تب یہ عرض کیا۔

۲؎  یعنی وہ دل لگی و مذاق حرام ہے جس میں جھوٹ بولا جاوے یا کسی کو ذلیل کیا جاوے ہماری خوش طبعی میں یہ دونوں باتیں نہیں ہوتی لہذا یہ جائز ہے۔خیال رہے کہ ہر وقت دل لگی و مذاق ہیبت دورکر دیتا ہے اس لیے کبھی کبھی شاذ و نادر ہی چاہے۔
Flag Counter