| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے انہیں سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے ۱؎(ابوداؤد، ترمذی)
شرح
۱؎ حضرت انس کے دونوں کان کسی قدر بڑے تھے اس لیے انہیں دو کان والے فرمایا جیسے خرباق ابن ساریہ کو ذوالیدین فرمایا کرتے تھے یا حضرت انس کی قوت سماعت بہت قوی تھی یا آپ بہت ذکی و ذہین تھے۔بہرحال اس فرمان عالی میں حضرت انس کی تعریف بھی ہے اور خوش طبعی بھی،یہ ہے اس سید الصادقین کی خوش طبعی۔(مرقات)