Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
71 - 975
حدیث نمبر 71
روایت ہے حضرت یوسف ابن عبداللہ ابن سلام سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھا کہ حضور نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا پھر اس پر چھوہارا رکھا فرمایا یہ اس کا سالن ہے اور کھالیا ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ سیدنا عبداللہ ابن سلام رضی اللہ عنہ مشہور صحابی ہیں،یوسف علیہ السلام کی اولاد میں ہیں ان کے یہ صاحبزادہ بھی صحابی ہیں،آپ کا نام حضور انور نے یوسف رکھا،کنیت ابو یعقوب ہے،      ۱۰۰؁  سو ہجری میں آپ کی وفات ہے،آپ سے تین احادیث مروی ہیں۔

۲؎  کھجور کو سالن فرمانا مجازًا ہے یعنی روٹی اس سے کھائی جاسکتی ہے اور یہ مثل سالن کے ہے۔خیال رہے کہ جو سرد خشک ہیں اور کھجور گرم لہذا جو کی روٹی کی اصلاح بھی کھجور سے ہوجاتی ہے۔اس حدیث میں صبروقناعت کی بے مثال تعلیم ہے۔(مرقات)
Flag Counter