| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
اور حضرت انس کی روایت ہے کہ فرمایا زنا والا توبہ کرسکتا ہے اور غیبت والے کی توبہ نہیں ۱؎ ان تینوں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا۔
شرح
۱؎ اس فرمان عالی کے دو معنی ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ غیبت کا گناہ توبہ کرلینے سے معاف نہیں ہوتا اس کی معافی کے لیے مغتاب کا معافی دینا ضروری ہے۔دوسرے یہ کہ لوگ زنا کو سخت گناہ سمجھتے ہیں اس لیے توبہ کرلیتے ہیں مگر غیبت کو معمولی چیز سمجھ کر اس سے توبہ نہیں کرتے حالانکہ یہ سخت گناہ ہے اس لیے زناکبھی کوئی کرتا ہے مگر غیبت سب ہمیشہ کرلیتے ہیں الا ماشاءاللہ۔یہ وبا عام ہے اس کو لوگ برا بھی نہیں سمجھتے اس سے بچو۔(مرقات)