| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنھما سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن اور حسین کی طرف سے ایک ایک بھیڑ عقیقہ کیا۔(ابوداؤد)نسائی کے نزدیک دو دو بھیڑیں ہیں ۱؎
شرح
۱؎ یعنی اس روایت میں تعارض ہے۔ہم ابھی پچھلی حدیث میں دو بکریوں کی روایت کی چند وجوہ ترجیح عرض کرچکے ہیں۔