Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
692 - 975
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر 692
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب فاسق کی تعریف کی جاتی ہے تو رب تعالٰی ناراض ہوتا ہے ۱؎  اور اس سے عرش ہل جاتا ہے ۲؎(بیہقی شعب الایمان)
شرح
۱؎ یعنی گنہگار بدکار لوگوں کی تعریف کرنا خوشامد کے لیے یا ان سے کچھ دنیاوی نفع حاصل کرنے کےممنوع ہے، رب تعالٰی کی ناراضی کا باعث،ظالم کو عادل کہنا فقہاء کے نزدیک کفر ہے کہ اس میں نص قرآنی کا انکار ہے۔

۲؎  عرش الٰہی کا ہلنا رب تعالٰی کے غضب کے اظہار کے لیے ہے کہ یہ اس کی تعریف کررہا ہے جس سے رب تعالٰی ناراض ہے اگر اسے حلال جان کر اچھا کہا ہے تو کافر ہے۔
Flag Counter