Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
687 - 975
حدیث نمبر 687
روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نہیں ہوتی بے حیائی کسی چیز میں مگر اسے عیب ناک کر دیتی ہے اور نہیں ہوتی شرم کسی چیز میں مگر اسے زینت دے دیتی ہے ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی اگر بے حیائی اور حیا و شرم انسان کے علاوہ اور مخلوق میں بھی ہوں تو اسے بھی بے حیائی خراب کردے اور حیا اچھا کردے تو انسان کا کیا پوچھنا حیا ایمان کی زینت،انسانیت کا زیور ہے،بے حیائی انسانیت کے دامن پر بدنما دھبہ ہے۔
Flag Counter