| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ جنت میں چغل خور نہ جاوے گا ۱؎(مسلم، بخاری)اور مسلم کی روایت میں چغلخور ہے۔
شرح
۱؎ قتات وہ شخص ہے جو دو مخالفوں کی باتیں چھپ کر سنے اور پھر انہیں زیادہ لڑانے کے لیے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائے اگر یہ شخص ایمان پر مرا تو جنت میں اولًا نہ جائے گا بعد میں جائے تو جائے،اگر کفر پر مرا تو کبھی وہاں نہ جاوے گا۔خیال رہے کہ جو دو طرفہ جھوٹی باتیں لگا کر صلح کرا دے وہ نمام نہیں مصلح ہے،نمام وہ ہے جو لڑائی و فساد کے لیے یہ حرکات کرے۔