Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
657 - 975
حدیث نمبر 657
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم قیامت کے دن بدترین لوگوں میں دو منہ والے کو پاؤ  گے جو ان کے پاس اور منہ سے جاوے اور ان کے پاس اور منہ سے ۱؎(مسلم، بخاری)
شرح
۱؎ یعنی بدترین بندہ منافق یا چغل خور ہے جو لوگوں میں لڑائی کرنے کے لیے ایک جماعت کے پاس اس کا خیر خواہ بن کر جاوے اور دوسری جماعت سے انہیں بھڑکاوے،دوسری جماعت کے پاس ان کا خیرخواہ بن جاوے انہیں بھڑکاوے لڑائی کراوے۔خدا کی پناہ! یہ عیب فی زمانہ عورت میں بہت زیادہ ہے اس سے توبہ چاہیے اس کا انجام دو طرفہ شرمندگی ہے۔شیخ سعدی نے ان کا انجام یوں فرمایا شعر

کنند ایں وآن خوش ذگر بارہ دل 		وے اندر میاں کو رنجت و خجل

 وہ  دونوں  مل جاویں  گے یہ  دو طرفہ روسیا ہ  ہوگا۔
Flag Counter