| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابوالدرداء سے فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ بہت لعن طعن کرنے والے قیامت کے دن نہ گواہ ہوں گے نہ شفیع ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی امت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روز قیامت گزشتہ انبیاءکرام کی گواہ بھی ہوگی کہ انہوں نے اپنی امتوں کو تبلیغ فرما دی اور گنہگاروں کی شفیع بھی مگر جو مسلمان لعن و طعن کا عادی ہوگا وہ ان دونوں نعمتوں سے محروم رہے گا لہذا دنیا میں لعن طعن کے عادی نہ بنو۔