Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
65 - 975
حدیث نمبر 65
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو کھرچنی پسندتھی ۱؎(ترمذی، بیہقی  شعب الایمان)
شرح
۱؎ ثقل کے بہت معانی ہیں:تل چھٹ،ستو اورکھجور،کھرچن،یہاں تیسرے معنی مراد ہیں۔ہانڈی کی کھرچن لذیذ بھی ہوتی ہے زود ہضم بھی،تمام ہانڈی کی طاقت ایک طرف اور کھرچن کی طاقت ایک طرف،غرضیکہ چاول وغیرہ کی کھرچن میں بہت خوبیاں ہیں اس جملہ کے اور بہت معنی کیے گئے ہیں۔بعض شارحین نے یہ معنی کیے کہ حضور انور تمام اہل و عیال،مہمانوں،زائرین،مساکین کو شوربا وغیرہ پہلے کھلادیتے تھے خود آخر میں شوربے کا تلچھٹ ملاحظہ فرماتے تھے،مگر میرے نزدیک یہ معنی درست نہیں۔حضور انور مہمانوں،زائرین، مساکین کے ساتھ ہی کھانا کھاتے تھے پھر آخر میں اکیلے کھانے کے کیا معنی۔
Flag Counter