Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
634 - 975
حدیث نمبر 634
اور ترمذی نے اس کی مثل حضرت جابر سے روایت کی اور ایک روایت میں ہے کہ لوگوں نے عرض کیا یارسول اللہ ہم ثرثارون اور متشدقون کو تو جانتے ہیں مگر متفیھقون کیا چیز ہے فرمایا تکبر والے ۱؎
شرح
۱؎ یعنی متفیھقون سے ہماری مراد وہ لوگ ہیں جو تکبرًا بہت بولیں اپنی مجلس میں کسی کو بولنے نہ دیں جو آئے ان کی سنے اپنی کچھ نہ کہہ سکے۔
Flag Counter