Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
630 - 975
حدیث نمبر 630
روایت ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ کسی شخص کا پیٹ پیپ سے بھرا ہو جو اسے گندہ کردے ۱؎ اس سے اچھا ہے کہ شعر سے بھرا ہو ۲؎(مسلم، بخاری)
شرح
۱؎ بعض روایات میں بجائے قیحا کے بخشا ہے،یری ی  کے فتحہ رے کے کسرہ دوسری ی کے سکون سے یہ بنا ہے دری سے،دری پیٹ کا وہ زخم جو پیٹ کو بگاڑے لاعلاج بنادے اس سے مراد ہے بگاڑ دے اسے خراب کردے۔

۲؎ بعض شارحین نے فرمایا کہ اس سے مراد برے اشعار ہیں،بعض نے فرمایا کہ اس سے مراد کوئی خاص شخص ہے ورنہ اچھے اشعار عام مسلمانوں کے لیے برے نہیں مگر قوی یہ ہے کہ اس سے ہر اچھے برے شعر مراد ہیں۔مطلب یہ ہے کہ اشعار میں بہت مشغولیت کہ ہر وقت ایں ایں کرتا رہے نہ نماز کا خیال ہو نہ کسی اور عبادت کا بہرحال برا ہے خواہ اچھے اشعار ہوں ایسی مشغولیت ہو یا برے اشعار ہیں۔(مرقات)دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ ہر وقت ہی روں روں کرتے رہتے چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے گاتے رہتے ہیں یہ برا ہے،حدیث اپنے عموم پر ہےکسی قید یا تاویل کی ضرورت نہیں بلاوجہ احادیث و قرآن میں تاویلیں یا قیدیں لگانا سخت جرم ہے جیسے مرزائی کرتے ہیں۔
Flag Counter