| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ بعض شعر حکمت ہیں ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یہاں غالبًا شعر سے مراد کلام منظوم ہے یعنی ہر شعر برا نہیں بعض شعر میں علم و حکمت حمد و نعت و منقبت بھی ہوتی ہے اب تو بعض علوم اشعار میں بھر دیئے گئے ہیں،صرف و نحو،فقہ،حدیث کی اصطلاحیں اشعار میں لکھ دی گئی ہیں۔