Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
618 - 975
حدیث نمبر 618
روایت ہے حضرت ابو وہب جشمی سے فرماتے ہیں کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ نبیوں کے نام پر نام رکھو ۱؎ اور اللہ تعالٰی کو زیادہ پسند نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۲؎ اور بہت سچے نام حارث،ہمام ہیں۳؎  اور بہت برے نام حرب اور مرہ ہیں ۴؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ حضرات انبیاءکرام کے نام پر نام رکھو فرشتوں کے نام پر نام نہ رکھو کسی کا نام جبریل یا عزرائیل نہ رکھو یوں ہی جاہلیت کے نام ممنوع ہیں جیسے کلب،حمار،عبدالشمس وغیرہ کہ یہ نام ممنوع ہیں ان کا اثر بھی برا ہوتا ہے۔(مرقات)

۲؎  یوں ہی عبدالکریم عبدالرحیم وغیرہ۔خیال رہے کہ ان ناموں کی محبوبیت انبیاءکرام کے ناموں کے مقابلہ میں نہیں بلکہ بے معنی ناموں کے مقابل ہے۔

۳؎  کیونکہ حارث کے معنی ہیں کماؤ،حرث کہتے ہیں کمائی کو۔ھمام کے معنی ہیں قصد و ارادہ کرنے والا،ھم کہتے ہیں ارادہ کو۔کوئی شخص کمائی یا ارادہ سے خالی نہیں ہوتا لہذا یہ نام بہت سچے ہیں نام مطابق کام کے ہیں۔

۴؎  کیونکہ حرب کے معنی ہیں جنگ و خونریزی،مرہ کے معنی ہیں جھگڑالو یا کڑوی طبیعت کا آدمی،مرہ شیطان کا نام بھی ہے۔
Flag Counter