| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم برے ناموں کو بدل دیا کرتے تھے ۱؎ (ترمذی)
شرح
۱؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم انسانوں کے جانوروں کے بلکہ شہروں بستیوں کے برے نام بدل کر اچھے نام رکھ دیتے تھے۔چنانچہ ایک شخص کا نام تھا اسود حضور انور نے اس کا نام ابیض رکھا،مدینہ منورہ کا نام یثرب تھا حضور انور نے اس کا نام مدینہ طیبہ،ابطح،بطحا وغیرہ رکھے،کفار کے لیے برعکس عمل تھا چنانچہ ابوالحکم کا نام حضور نے ابوجہل رکھا۔